چاند پر پہنچنے والے امریکی مشن کی زندگی قبل از وقت ختم

Feb 27, 2024 | 22:45 PM

ویب ڈیسک:امریکا کا 5 دہائیوں سے زائد عرصے بعد چاند پر پہنچنے والا پہلا مشن قبل از وقت ختم ہوگیا ۔
امریکا کی ایک نجی کمپنی Intuitive Machines (آئی ایم) کا یہ مشن 5 دن قبل چاند پر پہنچا تھا۔مگر اوڈیسیئس نامی لینڈر نے پہلو کے بل چاند کی سطح پر لینڈنگ کی جس کے باعث اس مشن کو 5 دن بعد ہی ختم کرنا پڑا۔ناسا نے اس مشن کے لیے امریکی کمپنی سے اشتراک کیا تھا اور مشن مختصر ہونے کے باعث زیادہ سائنسی ڈیٹا اکٹھا نہیں ہوسکا۔اس مشن کو چاند پر 7 سے 10 دن تک کام کرنا تھا۔
مشن ختم ہونے کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب یہ معلوم ہوا کہ انسانی غلطی کے نتیجے میں لینڈر نے پہلو کے بل لینڈنگ کی تھی۔
آئی ایم کے عہدیداران نے بتایا کہ فلوریڈا سے مشن کی پرواز سے قبل وقت اور اخراجات بچانے کے لیے پری لانچ ٹیسٹ فائرنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے باعث لینڈنگ ٹھیک نہیں ہوسکی۔پری لانچ ٹیسٹ میں لیزر سسٹم کو استعمال کیا جانا تھا مگر اس کی آزمائش نہیں کی گئی جس کے باعث ماہرین لیزر سیفٹی سوئچ کو ان لاک کرنا بھول گئے۔
اس سیفٹی سوئچ کو ہاتھ سے استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس غلطی کا انکشاف لینڈنگ سے چند گھنٹے قبل ہوا، جس کے باعث ماہرین نے تجرباتی طریقہ کار استعمال کیا تاکہ لینڈر کو کریش لینڈنگ سے بچایا جاسکے۔

مزیدخبریں