ایک نیوز:وفاقی کابینہ کا بجلی اورگیس کی قیمتوں سےمتعلق اہم فیصلہ ،نیپرااوراوگرا قوانین میں ترامیم کی منظوری دیدی۔
کابینہ نے بجلی ،گیس کے ٹیرف کے نوٹفیکیشنز میں حکومتی کردارختم کرنےکیلئے ترامیم کافیصلہ کیا۔وفاقی کابینہ نےنیپرااوراوگرا قوانین میں ترامیم کی منظوری دیدی۔ترامیم کےتحت نیپرا اوراوگرا ٹیرف کےنوٹفیکیشنزمیں با اختیارہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاور اور پیٹرولیم ڈویژن، نیپرا اور اوگرا قوانین میں ضروری ترامیم تیار کریں گے۔حکومتی مداخلت کےبغیر اوگرا اورنیپرا بجلی,گیس ٹیرف کانوٹیفکیشنزکرسکیں گے۔ترامیم کےتحت عوامی شکایات کیلئےاپیلیٹ ٹربیونلزقائم کئے جائیں گے۔