ایک نیوز:سنی اتحاد کونسل نے شہباز شریف کی اتحادی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط اپوزیشن لیڈر سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا۔
اپوزیشن لیڈر کے مجوزہ امیدواروں میں عمر ایوب، علی محمد خان ،اسد قیصر،بیرسٹر گوہر شامل،حتمی فیصلہ نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد کیا جائے گا جس کی منظوری بانی پی ٹی آئی عمران خان دینگے۔
قومی اسمبلی کے قواعد کے مطابق جس پارٹی کے اراکین کو اپوزیشن جماعتوں میں سے زیادہ اراکین کی حمایت حاصل ہو اسے اپوزیشن مقرر کر دیا جاتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوتا ہے اور اسے پارلیمنٹ ہاؤس میں باقاعدہ چیمبر بھی الاٹ کیا جاتا ہے۔