قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کیلئے اتحادی حکومت کا فارمولاطے

قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کیلئے اتحادی حکومت کا فارمولاطے
کیپشن: قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کیلئے اتحادی حکومت کا فارمولاطے

ایک نیوز:قومی اسمبلی کی مختلف قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کے لیے بھی اتحادی حکومت نے طے شدہ فارمولے پر بھی عملدرآمد کا فیصلہ  کرلیا۔

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق جتنی وزارتیں اور ڈویژن ہیں اتنی ہی قائمہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔اراکین کی منظوری سپیکر قومی اسمبلی دیں گے۔

پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کی داخلہ ،خارجہ، خزانہ،مواصلات، دفاع سمیت کم از کم 20 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ چاہتی ہے جبکہ ن لیگ بھی اتنی ہی کمیٹیوں کی سربراہی مانگ رہی ہے۔

قائمہ کمیٹیوں کے  چئیرمینوں کا فیصلہ باہمی مشاورت اور دیگر اتحادیوں کو اعتماد میں لیکر کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ اراکین کو ایڈجسٹ کیا جا سکے جو اراکین رہ جائیں گے انھیں پارلیمانی سیکرٹری بنایا جائے گا۔