ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے بھی اتحادیوں سے مشاورت شروع کردی ہے،کابینہ مختلف مراحل میں حلف اٹھائے گی۔
ذرائع کے مطابق داخلہ، خزانہ اور خارجہ امور سمیت مواصلات اور منصوبہ بندی و ترقیات کی وزارتوں پر تجربہ کاراراکین کو لایا جائےگا۔لیگی ایم این ایز احسن اقبال ،خواجہ آصف، رانا تنویر حسین ،اسحاق ڈار، مصدق ملک، عرفان صدیقی طارق فضل چودھری ،افضل کھوکھر ، بیرسٹر عقیل ملک ،شیخ آفتاب کے نام زیر غور ہیں۔
لیگی ذرائع کے مطابق 5سے6وزارتیں ایم کیو ایم ، 2 ق لیگ ،2استحکام پاکستان پارٹی کو دینے کی تجویز زیر غور ہے ۔
خزانہ کا قلمدان کسی نئی شخصیت کو سونپا جا سکتا ہے جبکہ حتمی منظوری نواز شریف دینگے۔