او جی ڈی سی ایل کے ششماہی مالیاتی نتائج جاری 

Feb 27, 2024 | 20:37 PM

ایک نیوز،6ماہ  کےدوران اوجی ڈی سی ایل کے سیلز235.375ارب رہی،ششماہی مالیاتی نتائج جاری کردیئے گئے۔

 او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا ۔31 دسمبر 2023 کوختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی۔

مالیاتی نتائج کے اعلامیہ کے مطابق  ششماہی  کے دوران کمپنی نے35.019ارب روپے قومی خزانے میں ٹیکس کی مد میں جمع کرائے۔ کمپنی کا خالص منافع مبلغ 123.29 ارب روپے رہا۔او جی ڈی سی ایل کی فی شیئر آمدن28.67 روپے رہی۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کاکمپنی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار، 2.50  روپے فی شیئر عبوری منافع کا اعلان کردیا ۔

مزیدخبریں