ٹی20 بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

ٹی20 بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی
کیپشن: ٹی20 بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

ایک نیوز:ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ٹی 20بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپ دی، ٹورنامنٹ رواں سال نومبر دسمبر میں کھیلا جائیگا۔

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا دبئی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے کی۔ جس میں تمام آٹھ رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی۔ ٹی ٹونٹی بلائنڈ ورلڈ کپ 20 نومبر سے تین دسمبر تک کھیلا جائیگا۔ اس موقع پر اگلے سال ٹی ٹونٹی میگا ایونٹ کی میزبانی بھارت کو سونپی گئی۔

اجلاس میں بلائنڈ کرکٹ کے بعض قوانین میں تبدیلی کی منظوری بھی دی گئی