ایک نیوز:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جاتے جاتے بھی کئی اعلی افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے ۔
وزیراعظم نے وزارت بحری امور میں شپ سپروائزر سید علی طاہر ناصر ، وزارت بحری امور میں چیف انجنیئر وامق ابرار صدیقی، وزارت بحری امور میں انجنئیر اور شپ سپروائزر محمد فیصل کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کی منظوری دی گئی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ڈپٹی لیگل ایڈوائزر صائم الحق ستی کے کنٹریکٹ میں1سال کی توسیع۔صائم الحق ستی دوران ملازمت کوئی بھی متعلقہ بزنس یا نوکری نہیں کریں گے۔
وزارت بحری امور کے پرنسپل افسر سید سلمان رضا کی مدت ملازمت میں بھی1سال کی توسیع کی گئی ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تقرریوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔