مریم نواز کی زیر صدرات سیکرٹریز کانفرنس کی اندرونی کہانی

Feb 27, 2024 | 18:03 PM

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدرات سیکرٹریز کانفرنس کی اندرونی کہانی  ایک نیوز سامنے  لے آیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈینگی   پر قابو پانے کے لئے جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔ سیکرٹری صحت کو ڈینگی پر بریفننگ کے لئے کل دوبارہ طلب کرلیا۔

مریم نواز نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پرتشویش کااظہار ا ور کہا کہ  حیرت ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے کوئی الگ محکمہ موجود نہیں۔مہنگائی پر قابو پر کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کاکہنا تھاکہ  سرکاری افسران کی چھٹیوں کے لئے بار بارایوان وزیر اعلی رابطہ کرنا پڑتا یہ کام کسی آفیسر کے سپرد ہونا چاہیے  ۔سرکاری افسران کی تعیناتی مخصوص مدت کے لئے ہونی چاہیے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ  میں نے تو کسی آفیسر کے نہ تو تبادلہ کا کہا نہ ہی کسی آفیسر کے بارے کوئی رائے دی میں تو کسی آفیسر کو جانتی بھی نہیں ۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ پولیو کے علاوہ ڈینگی بھی خطرناک ہے۔  ہمیں ڈینگی کے اسباب پر قابو پانے کے لئے جامع پلان مرتب کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں