ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹراور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر بڑھ گئی ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 8پیسے مہنگا،279روپے20پیسےسےکم ہو کر 279روپے28پیسےپربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12پیسے مہنگا،282روپے40پیسے پربند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 86 پوائنٹس کی کمی سے 63 ہزار 219 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 355 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 111 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 223 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔مارکیٹ میں 40 کروڑ 51 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 37 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 63,622 جبکہ کم ترین سطح 63,055 پوائنٹس رہی۔