ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کردیں۔انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج، منتقلی اور کوائف میں در ستگی کروائی جا سکتی ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز اپنے ضلع کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو فارم 21، 22، 23 جمع کرواسکتے ہیں۔ووٹ اندراج، منتقلی اور کوائف کی درستگی ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے تک ممکن رہےگی ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے شیڈول کے اجراء کے بعد ضمنی انتخابات والے حلقوں میں ووٹ کا اندراج، منتقلی اور درستگی منجمد کر دی جائیگی۔