سعودی اورپاک فوج کی تربیتی مشق اختتام پذیر

سعودی اورپاک فوج کی تربیتی مشق اختتام پذیر
کیپشن: سعودی اورپاک فوج کی تربیتی مشق اختتام پذیر

ایک نیوز: سعودی شاہی بری فوج اور پاک فوج کی روایتی اور نیم روایتی خطرات سے نمٹنے کی مشق اختتام پذیر ہو گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی شاہی بری فوج کی پاک فوج کے ساتھ آن جاب ٹریننگ کی ملتان میں اختتامی تقریب کااہتمام کیاگیا۔کور کمانڈر ملتان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کور کمانڈر ملتان نے دوران مشق باہمی ہم آہنگی اور اعلی تربیتی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  سعودی فوج اور پاک فوج کی تربیتی مشق 15 سے 26 فروری تک جاری رہی۔ مشق کا مقصد مشترکہ اپریشنز کو فروغ دینے کے ساتھ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔ مشق کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب میں موجود برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا بھی مقصود تھا۔دوران تربیت روایتی اور نیم روایتی خطرات سے نمٹنے کی مشق کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  زمینی دستوں کے ساتھ فضائی قوت کے استعمال کے ذریعے میدان جنگ میں نقل و حرکت اور حربی مہارتوں کی مشق کی گئی۔