گورنرنے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

Feb 27, 2024 | 17:23 PM

ایک نیوز:گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح11بجے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے پر سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری لی جائے گی۔ سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی ہوگا۔

اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کر یں گے۔

مزیدخبریں