ظہور بلیدی بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ :نام فائنل ہوگیا

Feb 27, 2024 | 16:52 PM

ایک نیوز :بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے ظہور بلیدی کے نام پر اتفاق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے ظہور بلیدی کا نام فائنل کرلیا گیا،پیپلزپارٹی کی طرف سے جلد ظہوربلیدی کے نام کا اعلان کردیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور بی اے پی کی  قیادت میٹنگ ہوئی ،پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے لیے ظہور بلیدی، سرفراز بگٹی اور سردار ثناء اللہ زہری کے ناموں پر غور کیا گیا آخر کار ظہور بلیدی کے نام پر اتفاق رائے ہوگیا،جبکہ گورنر بلوچستان کے لئے شیخ جعفر مندوخیل اور اسپیکر کے لئے راحیلہ حمید درانی کے نام فیورٹ ہیں۔

مزیدخبریں