اسپیکر کیلئے ایاز صادق مضبوط امیدوار :ن لیگ پیپلزپارٹی متفق

Feb 27, 2024 | 15:44 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ (ن )کے سردار ایاز صادق اتحادی حکومت کی طرف سے سپیکر کے منصب کے مضبوط امیدوارہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی سولہویں قومی اسمبلی کے اراکین  29فروری کو حلف اٹھا رہے ہیں ، یہی اراکین اسمبلی اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرینگے،ذرائع  کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مشاورت میں  اسپیکر کیلئے سردار ایاز صادق کے نام پر اتفاق کیا گیاجبکہ ڈپٹی سپیکر کےلیے پیپلز پارٹی اپنا نام دے گی ۔ڈپٹی سپیکر کیلئے پیپلز پارٹی میں شازیہ مری، شہلہ رضا، نفیسہ شاہ کے ناموں سمیت دیگر ناموں پر مشاورت کی گئی۔

اس سے قبل تحریک انصاف نے  سپیکر کے لیے عامر ڈوگر کو منتخب کر لیاجبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے مالاکنڈ سے نومنتخب ممبر جنیدخان کو منتخب کیا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے بانی چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے  قومی اسمبلی کے اسپیکر کے کیے عامر ڈوگر کو منتخب کیا ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کی سیٹ کے لئے مالاکنڈ سے نومنتخب ممبر جنید خان کو نامزد کیا ہے ۔

مزیدخبریں