مریم نواز کا وزیر اعلیٰ پنجاب بنتے ہی صوبہ بھر میں گلیوں کی مرمت کا اعلان

Feb 27, 2024 | 14:16 PM

ایک نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب بنتے ہی مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں گلیوں کی مرمت کے پراجیکٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق ضلع شیخوپورہ اور ننکانہ کے اراکین اسمبلی نے مریم نوازشریف سے ملاقات کی ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے لئے پلان طلب کر لیا،ارکان پنجاب اسمبلی کو پراجیکٹ کےلے تحریری ڈیمانڈ دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

وزیراعلی پنجاب نے شہروں اور دیہات کے محلوں کی چھوٹی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کے لئے فوری پلان  بھی طلب کرلیا ہے اور کہا ہے کہ ہر حلقے کو ترقیاتی پراجیکٹ کے لحاظ سے ماڈل حلقہ بنانا چاہتے ہیں۔ عوام کے مسائل فوری طور پر حل ہونے چاہئے ۔ ملاقات کے دوران پرویز رشید ، ارکان اسمبلی مریم اورنگ زیب ، عظمی بخاری ، بلال کیانی ، ثانیہ عاشق بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں