ویب ڈیسک :زیادہ تر اسلامی ممالک میں 10 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق زیادہ تر اسلامی ممالک میں 10 مارچ بروز اتوار کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا۔بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو صبح نو بجے چاند کی پیدائش ہو گی، اسلامی دنیا کے تقریباً تمام خطوں میں سورج غروب کے بعد چاند کے دکھنے کا امکان ہے۔
اسی پیشگوئی کے ساتھ زیادہ تر مسلم ممالک میں پیر 11 مارچ کو پہلا روزہ ہو گا تاہم کچھ خطوں میں 10 مارچ کو چاند نظر نہ آنے کا امکان ہے۔عدد اسکالرز اور فلکیاتی رصد گاہوں جیسے SAAO اور محققین یالوپ اور اودے کے مطابق 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں ہلال آنکھ یا ٹیلی سکوپ کے استعمال سے نظر نہیں آئیگا تاہم ٹیلی سکوپ کے استعمال سے امریکہ کے کچھ حصوں میں چاند کے نظر آنے میں مدد مل سکتی ہے۔