بجلی کی قیمت میں 7روپے سے زائد کا اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

بجلی کی قیمت میں 7روپے سے زائد کا اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: بجلی کی قیمت میں 7روپے سے زائد کا اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

ایک نیوز :نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صارفین پر ایک اور بم گراتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے پانچ پیسے کا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس سے صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ جن کے لیے اضافہ کیا گیا ہے انہیں مارج کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔