ایک نیوز :شمالی اور جنوب مغربی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔
تفصیلات کےمطابقاسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے ،خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی بادل چھائے رہیں گے ۔چترال ،دیر ،سوات شانگلہ کوہستان اور ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری گلیات اور گردو نواح میں ہلکی بارش متوقع ہے ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔
دوسری جانبصوبائی دارالحکومت میں بادلوں کا بسیرا ہے ،کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ،ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ
جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں اس ہفتے سے وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان ہے ،آج پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں ۔ بارش اٹک ، راولپنڈی، جہلم ، چکوال، سرگودھا، میانوالی ، گجرات، حافظ آباد میں ہوگی۔ بھکر ، لیہ ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان اور رحیم یار خان میں بھی بارش کی توقع ہے ۔
مری گلیات اور گردونواح میں شدید بارش اور برفباری کے امکانات ہیں ۔ ڈی جی پی ڈی ایم عمران قریشی کی متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت،پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم کو الرٹ کر دیا گیاہے۔کنٹرول روم سے ضلعی انتظامیہ کی کمیونیکیشن کا مربوط نظام موجود ہے۔سیاح غیر یقینی موسم میں انتہائی محتاط رہیں۔