ویب ڈیسک:عرب لیگ نے کہاہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے جبکہ اسرائیلی قبضہ ختم ہونے سے ہی خطے میں امن آئے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں عرب لیگ کے نمائندے عبد الحکیم ال رفائی نے اسرائیل کیخلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے کیس میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی قبضہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،غزہ پر قبضےاوردہشت گردی کا کوئی اخلاقی اور قانونی جواز نہیں۔
نمائندہ عرب لیگ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہےاسرائیلی قبضہ ختم ہونے سے ہی خطے میں امن آئے گا۔
عبد الحکیم ال رفائی نے دلائل کا اختتام اس شعر پر کیا کہ اگر میں مرجاؤں تمہیں میری کہانی سنانے کیلئے زندہ رہنا ہے۔
اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے،عرب لیگ
Feb 27, 2024 | 00:21 AM