آئی ایم ایف کی سگریٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت پر اظہارتشویش

Feb 27, 2023 | 23:47 PM

  ایک نیوز :آئی ایم ایف کو سگریٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت سے 80 ارب کی ٹیکس چوری پر  شدید تشویش، وزیراعظم نے ایف بی آرکو سگریٹس فیکٹریوں پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم جلد لگانےکی ہدایت کردی۔

 ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام نے وزیراعظم کو سگریٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت پر بریفنگ دی جب کہ اس حوالے سے کی جانے والی کارروائی کی ماہانہ رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعظم نے سگریٹس کی غیر قانونی فیکٹریوں کےخلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

ایف بی آر ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس ٹیمیں غیر قانونی سگریٹس فیکٹریوں پرچھاپہ ماریں گی، غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھی بھیجی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 2 درجن سے زائد سگریٹس مینوفیکچرنگ کمپنیاں تاحال ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل نہیں ہیں۔
 

مزیدخبریں