ایک نیوز :7ویں قومی خانہ و مردم شماری آغاز سے ہی متنازعہ ہونے لگی۔ متحدہ قومی موومنٹ نےاعتراضات عائد کردیئے۔
پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، قوم پرست جماعتوں کو مردم شماری کے مجموعی طریقہ کار، مختص دنوں پر اعتراض ہے۔متحدہ قومی موومنٹ نے چیف شماریات کو مراسلہ بھجوا دیا۔ایم کیو ایم کا خط چیف شماریات، صوبائی سینسز کمشنر کو موصول ہو گیا۔
ایم کیو ایم نے خط میں خانہ و مردم شماری کے لیے مختص دن، خود شماری پر اعتراض کیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ آبادی کو مکمل گننے کے لئے سارا عمل شفافیت کے ساتھ کیا جائے۔
ایم کیو ایم نے کہا کہ گھرشماری کے لیے صرف 3 دن مختص کرنا ناکافی ہیں، 3 دن میں کراچی جیسے گنجان آباد شہر میں گھروں کو شمار کرنا ممکن نہیں ہو گا، متحدہ قومی موومنٹ نے وفاقی ادارہ شماریات سے قومی خانہ و مردم شماری کے لیے دن بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔گھر شماری کے لیے 3 کے بجائے کم از کم دس دن مختص کیے جائیں، قومی خانہ و ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے تینوں مراحل کے دنوں میں اضافہ کیا جائے۔