ایک نیوز :اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی وڈ انڈسٹری کو بھکاری مافیا گینگ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادیوں میں ناچنے اور ہیرو کے کمروں میں جانے کے مطالبے پر صاف انکار کرچکی ہیں جس پر انہیں پاگل قرار دیتے ہوئے جیل بھیجنے کی کوشش کی گئی۔
ٹوئٹر پر ایک بھارتی صارف کو جواب دیتے ہوئے کنگنا کا کہنا تھا کہ ’ برائے مہربانی نوٹ کریں کہ میری والدہ میری وجہ سے امیر نہیں ہیں کیوں کہ میں ایک سیاستدان، بیوروکریٹ اور کاروبار ی فیملی سے ہوں، میری والدہ پچھلے 25 سالوں سے ٹیچنگ کررہی ہیں، فلم مافیا کو سمجھنا ہوگا کہ مجھ میں Attitude کہاں سے آیا ہے، میں کیوں سستے کپڑے نہیں پہنتی اور شادیوں میں ڈانس نہیں کرسکتی‘۔
ایک اور ٹوئٹ میں کنگنا نے انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ’بھکاری فلم مافیا نے میرے Attitude کو میرا غرور وتکبر کہا، کیوں کہ میں دوسری لڑکیوں کی طرح بیوقوفی پر نہیں ہنستی، آئٹم نمبر کرنا، شادیوں پر ناچنا، رات کو بلائے جانے پر ہیروز کو کمرے میں جانا ان سب کیلئے صاف منع کیا، انہوں نے مجھے پاگل کہتے ہوئے جیل بھیجنے کی کوشش کی۔
ایک اور ٹوئٹ میں کنگنا نے لکھا کہ خود کو سدھارنے کی جگہ وہ مجھے سدھارنے چلے ہیں لیکن بات یہ ہے کہ مجھے اپنے لیے کچھ بھی نہیں چاہیے، میں نے ابھی اپنا سب گروی رکھ کر ایک فلم بنائی ہے۔