ایک نیوز :قائداعظم یونیورسٹی میں 2طلبا تنظمیوں کے مابین تصادم میں16طالب علم زخمی ہوئے ۔انتظامیہ نے یونیورسٹی بھی غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
یونی ورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلبا و طالبات کو ہاسٹل فوری طور پر خالی کرنے کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔
حالات کشیدہ ہونے پرایف سی کے دستے بھی یونیورسٹی پہنچ گئے ۔رینجرز اہلکاروں کو ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے الرٹ کردیاگیا۔
واضح رہے کہ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس مشتعل طلبا کو قابو کرنے میں ناکام رہی ۔ انتظامیہ نے طلبا کو کنٹرول کرنے کے لیے تھانہ کوہسار سے اضافی نفری طلب کر لی تھی۔