اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں بدترین شکست

Feb 27, 2023 | 20:52 PM

ایک نیوز : پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز کے بڑے مارجن سے بدترین شکست دیدی، ڈیوڈ ویزے نے 3، راشد خان اور سکندر رضا نے 2، 2 شکار کئے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا تاہم شاداب خان الیون 13.5 اوورز میں صرف 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنا ڈالے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری تو نہ کرسکا تاہم جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کھلاڑی ٹیم کا مجموعہ 200 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوگئے۔

عبداللہ شفیق 45 اور فخر زمان 36 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، سام بلنگ نے 33 اور مرزا بیگ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسین طلعت 6، ڈیوڈ ویزے 12 اور راشد خان 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سکندر رضا نے 10 گیندوں پر 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، لاہور قلندرز نے مجموعی طور پر 7 چھکے اور 22 چوکے لگائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 3، شاداب خان نے 2 جبکہ حسن علی اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

   سکواڈ

لاہور قلندرز کے سکواڈ میں  فخر زمان، مرزا طاہر بیگ، عبداللہ شفیق، سیم بلنگز، حسین طلعت، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں  کولن منرو، رحمان اللہ گرباز، رسی وین ڈیر ڈوسن، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان ، آصف علی، فہیم اشرف، ٹام کرن، حسن علی، ذیشان ضمیر، ابرار احمد شامل ہیں۔

مزیدخبریں