پہلے گھڑی چورانصاف کے کٹہرے میں کھڑاہوگا پھرالیکشن ہوگا،مریم نواز

پہلے گھڑی چورانصاف کے کٹہرے میں کھڑاہوگا پھرالیکشن ہوگا،مریم نواز
کیپشن: First, the clock thief will stand in the court of justice, then the election will take place, Maryam Nawaz

ایک نیوز:ن لیگ کی چیف آرگنائزرمریم نواز کا عمران خان کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے گھڑی چورانصاف کے کٹہرے میں کھڑاہوگا پھرالیکشن ہوگا۔ ترازو کے دونوں پلڑے برابر کیے جائیں گے۔ پاناما بنچ کو پہلے سسلین مافیا اور گاڈ فادر کے القابات واپس لینے ہوں گے۔

ساہیوال میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کا سال ہے۔الیکشن ضرور ہوگا اور شیر بھاری اکثریت سے جیتے گا۔ الیکشن ہوگا لیکن پہلے انصاف ہوگا۔ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا۔الیکشن کی بات کرنے والے بتائیں اسمبلیاں توڑتے کیوں ہوں؟الیکشن ضرور ہوگا پہلے نواز شریف سے کی گئی زیادتیوں کا ازالہ ہوگا ۔ ان کی غلط سزائیں ختم ہوں گی، اور عمران خان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے پھر الیکشن ہوگا۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال کا ذمہ دار پاناما بنچ اور اسے بنوانے والے ہیں، آئی ایم ایف کے ہاتھوں ملک گروی ہے، کیا عمران خان کو گند ڈالنے اور نواز شریف کو اس کی صفائی کیلئےرکھا ہے؟

  مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک شخص کھیلنے کو چاند مانگتا تھا22کروڑ کا ملک اسے پکڑادیاگیا۔عدالت بلاتی ہے تو عمران خان  ٹانگ پرلگا پلاستردکھادیتا ہے۔بتایا جائے آج بھی عمران خان کو کون بچارہاہے؟

 مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بیٹی سامنے کھڑی ہے، عمران خان کی بیٹی کدھر ہے؟ پہلی بار کسی وزیراعظم نے اتنا جھوٹ بولا اور اپنی اولاد تک چھائی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  نواز شریف نے بہت سی پیشیاں بھگتیں۔ عمران خان بھی بھگتے گا، پہلے عمران خان کی بھی200 پیشیاں ہوں گی پھر الیکشن ہوگا، پہلے ووٹ کو عزت دو کا انصاف ہوگا پھر الیکشن ہوگا، آج انصاف کردو پھر کل اس ملک میں الیکشن کرادو ہمیں کوئی خطرہ نہیں لیکن ہمیں پہلے انصاف چاہیے، عدلیہ کا جو معیار نواز شریف کے لیے تھا وہی عمران خان کے لیے چاہیے۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز  کا کہنا تھا کہ جب زمین والے ناانصافی کرتے ہیں تو آسمان کا نظام انصاف حرکت میں آجاتا ہے، آج کہا ہے جنرل (ر) فیض؟ کہاں ہے جسٹس (ر) کھوسہ اور کہاں ہے وہ ڈیم والا بابا جسٹس (ر) ثاقب نثار؟ یہ تو سارے بے نقاب ہوگئے لیکن وہ جو حاضر سروس ججز ہیں وہ بھی بے نقاب ہوگئے، آڈیو لیکس میں سامنے آیا کہ عمران خان نے اپنے سہولت کاروں سے مل کر بینچ فکسنگ کی جس کا بھانڈا بیچ چوراہے پر پھوٹ چکا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مران خان جن لوگوں نے تمہیں کندھے پر بٹھایا ہوا تھا وہ اسٹیبلشمنٹ گھر کو جاچکی اور اللہ کو پیاری ہوچکی اور اب جن ججز کے کندھے پر بیٹھ کر تم دوبارہ آنے کی تیاری کررہے ہو وہ کندھے نہیں رہیں گے۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز   کا کہنا تھا کہ فیض حمید چکوال میں بیٹھ کر آج بھی سازشوں کے تانے بانے جوڑ رہا ہے۔