الیکشن ازخودنوٹس  پرجسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ 

الیکشن ازخودنوٹس  پرجسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ 
کیپشن: Election Self-Notice Dissenting Note of Pre-Judge Mansoor Ali Shah

ایک نیوز :سپریم کورٹ کے الیکشن ازخودنوٹس پر23 فروری کی سماعت کے حکمنامے میں جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ  سامنے آگیا۔

اختلافی نوٹ میں جسٹس منصور علی شاہ  نےجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی آڈیو لیک کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ کا اختلافی نوٹ میں کہنا تھا کہ عدلیہ کے اندر سے اور عوام کی جانب سے جج کی آڈیو لیک پر کوئی آفیشل جواب نہیں دیا گیا۔آڈیو لیک کی تحقیقات تک مذکورہ جج کو بنچ میں شامل کرنا غیر مناسب ہے۔آڈیو لیک سے متعلق ریفرنس دائر ہونے کی بھی خبریں سامنے آرہی ہیں۔سینئر ججز کو بنچ میں شامل نہ کرنا بھی درست نہیں ۔

جسٹس منصورعلی شاہ کاکہنا تھا کہ بنچ کی تشکیل چیف جسٹس کا اختیار ہے۔بنچ سے خود کو الگ نہیں کر رہا تاہم از خود نوٹس لینے پر تحفظات ہیں۔