ایک نیوز:اسلام آبا د سیکٹر ایف ایٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قازکستان ایمبیسی کا گارڈ جانبحق ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقہ سبزہ زار کے A بلاک میں واقع فارمیسی کے گارڈ کو ڈاکووں نے مزاحمت پر قتل کردیا تھا۔ ڈاکو A.PECKS فارمیسی کے تالے توڑ کر کوئی چور نقب زنی کر رہے تھے جس پر سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی۔ جس پر ڈاکوؤں نے گارڈ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ فارمیسی کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں۔اور فارمیسی کے باہرمقتول کی ڈیڈ باڈی پڑی تھی۔ مقتول فارمیسی کے عقب پارکنگ سٹینڈ پر ڈیوٹی کرتا تھا۔ آخری اطلاع تک مقتول کی شناخت نہ ہو سکی تھی پولیس نے لاش مردہ خانے جمع کروا دی۔