ایک نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹرپرپیغام میں کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور آزادی کو مکمل طور پر تباہ کیا جا رہا ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی گرفتاری کا مقصد ہے کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش اور ہینڈلرز کے ذریعے چلنے والے بدمعاشوں کے فسطائی حکم کو بچایا جا سکے۔اب وقت آگیا ہے کہ ہر پاکستانی حقیقی آزادی کیلئے اٹھ کھڑا ہو اور پاکستان کو بچائے۔