لاہور: بند روڈ پر ٹرک نےموٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

لاہور: بند روڈ پر ٹرک نےموٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

ایک نیوز:  لاہور بند روڈ ساندہ میں ٹرک نےموٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا 

  لاہور موٹرسائیکل سوار 29 سالہ نوجوان شاہد محمود کو ٹرک نے کچل کر ہلاک کیا جس کے بعد  پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک ڈرائیور زبیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان کے ورثاء سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پسرور میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں  ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔شہزادہ روڈ پرموٹرسائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سےٹکرا گئی جس سے موٹرسائیکل سوار 30 سالہ حمزہ سجاد جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا  بھائی عمیر زخمی ہو گیا۔ ریسکیونے نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو پسرور منتقل کردیاہے۔ جاں بحق اور زخمی دونوں بھائیوں کاتعلق پسرورکےعلاقےنوکریاں مغلاں سےہے۔