ایک نیوز: کبیر والا نامعلوم چور رات کو گورنمنٹ گرلز کیمونٹی ماڈل پرائمری سکول بنگلے والا سے مکمل پینل سولر سسٹم چوری کرکے لے گئے۔
رپورٹ کے مطابق کبیر والا نامعلوم چور خانیوال روڈ موبائل شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل اور نقدی لے اڑے۔ پولیس اہلکاروں کو کال کی گئی لیکن پولیس حسب روایت تاخیر سے پہنچی۔کبیر والا تھانہ صدر میں ڈکیتیوں اور چوریوں وارداتوں میں اضافہ سے شہری شدید پریشان ہیں۔
واضح رہے کہ میاں چنوں میں چوروں نے بچوں کے سکول کو بھی نہ بخشا، کلاس رومز کے تالے توڑ کر بجلی کی تاریں اور بورڈز اتار کر لے گئے۔میاں چنوں کے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول میں چوری کی واردات پیش آئی جس میں چور کلاس رومز کے تالے توڑ کر بجلی کی تاریں اور بورڈز اتار کر لے گئے تھے۔ چوروں نے لائیٹ کے بل بلب بھی نہ چھوڑے تھے۔ سکول انتظامیہ کا کہناہے کہ 15 کال کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچی۔
جہانیاں میں چوری کی واردات پر اساتذہ اور سکول کے ننھے طلباء نے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔ جہانیاں کے گورنمنٹ پرائمری سکول چک 122 دس آر میں چوری کی واردات پیش آئی تھی جس میں نامعلوم چور سکول کی پانی کی موٹر 'پنکھے'ٹونٹیاں'فرنیچر'کمپیوٹر سمیت دیگر سامان چرا کر فرار ہو گئے۔ واقع کی اطلاع ملنے کے باجود پولیس تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی تھی۔ اساتذہ کا کہنا تھاکہ سرکاری سکول میں چوکیدار نہیں ہے اور یہ چوری کی دوسری واردات ہوئی ہے۔ نامعلوم چوروں کے خلاف کارروائی کرکے سامان بر آمد کروایا جائے۔ سکول میں چوری کی واردات پر سکول کے ننھے بچوں کا اساتذہ کے ہمراہ پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔