پولیس اہلکار پی ایس ایل کی ٹکٹیں فروخت کرتے پکڑے گئے

Feb 27, 2023 | 16:51 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  پولیس اہلکار پی ایس ایل کی ٹکٹیں فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے 

 رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے واقعہ کا نوٹس  لیتے ہوئے اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نےاہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔ افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سیکورٹی فراہم کرنے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز،سی ٹی او لاہور کی زیر نگرانی تمام سکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل ہیں۔

میچز سکیورٹی کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن میں ہیں۔

آج میچ سکیورٹی پر 08 ہزار سے زاہد پولیس افسران، جوان، لیڈیزاہلکار تعینات ہوں گے۔ایلیٹ فورس کی 43،ڈولفن سکواڈ107،پولیس ریسپانس یونٹ کی 58 ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی۔روٹ،سٹیڈیم،قیام گاہ سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ ہو گی۔ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں،مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپرشنز جاری ہیں،سیکورٹی چیکنگ کے لئے ویجیلنس ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔ شہریوں کی آگاہی،ٹریفک روانی کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ٹیموں کے لئے دوران مومنٹ زیرو روٹ ہے،شہری مخصوص اوقات میں متبادل روٹس اختیار کریں۔

مزیدخبریں