شکر گڑھ: دو سالہ بچہ کھیلئے ہوئے جوہڑ میں جا گرا، نعش 7 دن بعد برآمد

شکر گڑھ: دو سالہ بچہ کھیلئے ہوئے جوہڑ میں جا گرا، نعش 7 دن بعد برآمد

ایک نیوز: شکر گڑھ  تھانہ کوٹ نیناں کی حدود سوجوال میں سات روز قبل لاپتہ ہونے والے دو سالہ زین کی نعش مل گئی ۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ کوٹ نیناں کی حدود سوجوال میں سات روز قبل لا پتہ ہونے والے کم سن زین کی نعش قریبی جوہر سے ملی ہے۔ دو سالہ زین بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ قریبی جوہڑ میں چلا گیا تھا ۔پولیس نےنانا کی مدعیت میں  اغوا کا مقدمہ درج کر کے تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا تو شک گذرنے پر ریسکیو نے تالاب میں 7 روز آپریشن جاری رکھا'بچے کی نعش ملنے پر متاثرہ خاندان غم سے نڈھال ھے۔

واضح رہے کہ شاہدرہ ٹاؤن میں انتہائی افسوناک واقعہ پیش آیا جہاں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو بچے جاں بحق ہوئے اور چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت سات سالہ مرتضی اور دس سالہ مجتبیٰ کے نام سے ہوئی ۔جو کہ گلی میں کھیل رہے تھے اور 2 گروپوں کے درمیان تصادم سے جاں بحق ہو گئے اس کے علاوہ چھ افراد شدید زخمی ہوئے تھے زخمیوں میں منتظر ،رضا ،سعید ،ضیغم اور چھ سالہ ارباب شامل ہیں۔

شاہجہان گروپ اور وقاص گروپ علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں دہشت کی علامت ہیں۔ یہ گروپ اتنے با اثر ہیں کہ پولیس بھی ان پر ہاتھ نہیں ڈالتی۔جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کا اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔