مبینہ آڈیولیکس: پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

Feb 27, 2023 | 16:21 PM

ایک نیوز: مبینہ آڈیو لیکس کے معاملے پر پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مبینہ آڈیو لیکس کو ٹی وی چینلز پر نشر کرنے سے متعلق پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ 

درخواست گزار مہک علی اپنے وکیل نعیم الحسن کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ پیمرا نے چینل پر خبریں نشر کرنے سے متعلق عدالت کی ہدایت کی خلاف ورزی کی ہے۔ 

عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ کیا آپ اس کیس میں متاثرہ فریق ہیں؟ کیس میں متاثرہ فریق نہ ہونے پر توہین عدالت کی کاروائی کیسے ہوسکتی ہے؟ 

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ کو ہائی کورٹ کے بجائے پیمرا میں درخواست دینی چاہیے۔ بعد ازاں عدالت نے درخوست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت پر درخواست نمٹا دی۔

مزیدخبریں