ایک نیوز: نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد سے شروع ہونے والا احتجاج کراچی ،ملتان،لاہور،پشاور تک جا پہنچاہے۔ ائیرپورٹ پر صفائی ملازمین کا 4دن سے احتجاج جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن نے کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے کنٹریکٹ ملازمین سول ایوی ایشن کے ماتحت کام کرتے تھے اب کنٹریکٹ ملازمین کو ٹھیکیداری سسٹم کے اندر کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔یہ احتجاج پورے پاکستان کے ایئرپورٹ پر پھیل چکا ہے ۔ ٹھیکیدار سسٹم کے اندر کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہ 25 ہزار سے کم ہو کر 16 ہزار کر دی گئی۔ ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے پر ائیر پورٹ پر صفائی کی حالت ابتر ہو گئی ۔ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ احتجاجی ملازمین کو ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے. ہڑتالی ملازمین نےصدر اور وزیراعظم سے ڈی جی خاقان مرتضیٰ کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایئرپورٹ پر گندگی کے ڈھیر لگنا شروع ہو گئے ایم ڈی مرتضی کا کہنا ہے کہ میں ان کے ساتھ مذاکرات نہیں کرسکتا یہ بہت بڑے بلیک ملیر ہے ۔