پی این: پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کے جوڑے کی سوشل میڈیا پر دھوم ہے جسے نامورڈیزائینر وردا سلیم نے ڈیزائن کیا۔
رپورٹ کے مطابق اشنا شاہ کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں شوبزسے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ اپنی شادی کے دن اشنا نے پاکستان کی نامور ڈیزائینر وردہ سلیم کا ڈیزائن کردہ سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔
سرخ رنگ کے لہنگے پر دو مختلف شیڈز کے گولڈن رنگوں کی ایمرائیڈری سے مزین بارڈر کو تیار کیا گیا تھا جبکہ لہنگے کے فرنٹ پر انڈین ڈیزائین کی ایمرائیڈری نمایاں تھی۔ لہنگے پر کامدار چولی ڈیزائین کی گئی تھی جبکہ کامدار دوپٹہ ویسٹ بیلٹ نے دوپٹے کی سیٹنگ کو مزید پرکشش بنا دیا ۔ لہنگے ، چولی اور دوپٹے پر سلور اور گولڈن کام کیا گیا۔ جبکہ اشنا نے سر پر نیٹ کا دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا جس کی ماتھا پٹی پر کام کے ساتھ ستاروں نما جڑاو کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جب اشنا کی عروسی جوڑے میں ملبوس تصاویر شیئر ہوئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے تاثرات دیئے ۔ مگر زیادہ تر صارفین نے اشنا کی برائیڈل لک انڈین برائیڈ سے مشابہہ قرار دیا ۔
ان کومنٹس کے ردعمل پر اشنا نے اپنی شادی کے ہی دن ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں اداکارہ ان کے عروسی جوڑے پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں ۔ اشنا نے لکھا کہ مسز امین !
ان کو جن کو میرے لباس سے مسئلہ ہے آپ کو دعوت ہی نہیں دی گئی تھی ،نا ہی آپ نے میرے سرخ لباس کی قیمت ادا کی ۔ میراعروسی جوڑا اور جیولری سب پاکستانی تھے ۔ البتہ میرا دل آدھا آسٹرین
اللہ ہمیں خوش رکھے آمین,ساتھ ہی اشنا نے لکھا کہ بیگانی شادی میں جو فوٹوگرافر گھس گئے ان کو سلام ۔
View this post on Instagram