ہانگ کانگ کی سوشل میڈیاانفلوئنسر کا سفاکانہ قتل، لاش کے ٹکڑے برآمد

INFLUENCER KILLED IN HONG KONG
کیپشن: INFLUENCER KILLED IN HONG KONG
سورس: google

 ایک نیوز : ہانگ کانگ کی معروف ترین ماڈل سوشل میڈیا انفلوئنسر  کے قتل میں شوہر اور اسکے رشتہ دار ملوث نکلے، ایبے چوئی کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے شہر میں مختلف مقامات پر پھینک دئیے گئے تھے۔

عدالت میں سماعت کے دوران ایبے چوئی کی 28 سالہ شوہر الیکس کوانگ، اس کے  31 سالہ جیٹھ  انتھونی اور اسکے 65 سالہ سسر کوانگ کاؤ پر فردجرم عائد کردی گئی۔ اسکی 63 سالہ ساس جینی لی پر حقائق چھپانے کا الزام ہے۔

 کولون سٹی مجسٹریٹ نے چاروں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔

یادرہے اتوار کے روز پولیس نے چوئی  کی کھوپڑی ،  اس کی پسلیاں اور بال ایک  اسٹین لیس اسٹیل کے دیگچے سے برآمد کرلئے تھے تاہم اس کا دھڑ اور ہاتھ ابھی بھی غائب ہیں ۔ پولیس نے چوئی کی اعضا تائے پو ڈسٹرکٹ میں واقع ایک گھر سے برآمد کئے جس کے ہمراہ ایک ٹوکہ ، الیکٹرک آری اور کچھ کپڑے بھی برآمد ہوئے تھے۔

 ایبے چوئی کے انسٹا گرام پر لاکھوں فالوورز تھے جبکہ وہ معروف ترین فیشن میگزین لی آفیشیل مناکو کیلئے ماڈلنگ کے علاوہ پیرس فیشن ویک میں بھی شرکت کرچکی تھیں۔