سپیس ایکس کی طویل ترین خلائی پرواز ملتوی

CREW 6 FLIGHT POSTPONED
کیپشن: CREW 6 FLIGHT POSTPONED
سورس: google

ایک نیوز : مشہور خلائی تحقیقی کمپنی سپیس ایکس نے اپنے ارب پتی مالک ایلون مسک کے ساتھ مل کر دو خلابازوں کے عملے کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن بھیجنے کے لیے تیاری کرلی تاہم طے شدہ اس پرواز کو عین وقت پر  ملتوی کردیا گیا۔

 ناسا نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے ’’CREW-6‘‘ مشن کی روانگی کو ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشن کے لیے نئی تاریخ مقرر کی جائے گی۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اماراتی خلاباز سلطان النیادی ایک روسی اور دو دیگر کے ساتھ 6 ماہ کے طویل مدتی مشن کے حصے کے طور پر پرواز میں شامل ہوئے ہیں۔

یہ ٹیم امریکی خلائی ایجنسی "ناسا" کے 69 ویں مشن کے ایک حصے کے طور پر "Falcon 9" راکٹ کے ذریعے لے جانے والے "SpaceX Dragon Endeavour" خلائی جہاز پر کینیڈی سپیس سنٹر میں کیپ کیناورل سے لانچ ہونا تھی۔ مشن کے عملے نے لانچ ڈے کے لیے حتمی تیاریاں مکمل کر لی تھیں جبکہ فالکن 9 راکٹ اور سپیس ایکس ڈریگن اینڈیور خلائی جہاز لانچ پیڈ پر رکھے گئے تھے۔

 یادرہے "CREW-6" مشن عرب خلابازوں کے لیے پہلا طویل المدتی مشن ہے جس کی مدت 6 ماہ ہے۔ اسے شیخ محمد بن راشد سپیس سنٹر نے یو اے ای کے خلاباز پروگرام کے ایک حصے کے طور پر بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر لانچ کیا تھا۔ اسے مشن ’’ ایکسپلوریٹری 69‘‘ کا حصہ بھی سمجھا جاتا تھا۔

اس ٹیم میں ناسا کے مشن کمانڈر سٹیفن بوون، خلائی جہاز کے کمانڈر وارن ہوبرگ اور مشن کے ماہر آندرے فیڈیائیف شامل ہیں۔خلاباز نکولائی شیپ، اولیگ کونونینکو، اور لارل اوہارا بھی بعد میں ٹیم میں شامل ہوں گے۔ مشن کے دوران، اماراتی خلاباز بیرونی خلا کے بارے میں اہم سائنسی نتائج تک پہنچنے کے لیے تجربات اور جدید تحقیق میں شامل ہوں گے۔