میڈیکل طلباء کو نیا سلیبس پڑھانے کیلئے ورکشاپس کا اہتمام

Feb 27, 2023 | 15:47 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں کلاسز کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام فیکلٹی کیلئے تربیتی ورکشاپس کا آغاز کر دیا گیا ہے

رپورٹ کے مطابق نئی کلاسز کو نئے نصاب کے مطابق پڑھانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام فیکلٹی کیلئے تربیتی ورکشاپس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کی فیکلٹی کیلئے 9 تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے 252 فیکلٹی ممبرز کو ماڈیولر نصاب پڑھانے کی ٹریننگ دی جائے گی۔یو ایچ ایس ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ورکشاپس دو دن جاری رہیں گی۔جنوبی پنجاب میں ورکشاپ کا انعقاد ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان میں کیا گیا۔ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور لودھراں کے میڈیکل کالجوں کی فیکلٹی نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ 

ورکشاپ کے شرکاء سے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن راٹھور نےویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ پروفیسر احسن راٹھور کا کہنا تھا کہ میرا وژن ہے کہ ہماری میڈیکل ایجوکیشن ملکی ضرورتوں اور عالمی معیار کے مطابق ہو۔منگل کے روز 8 ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔شمالی پنجاب اور آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجوں کیلئے ورکشاپ وطیم میڈیکل کالج راولپنڈی میں ہوگیسیالکوٹ، گجرات اور نارووال کے میڈیکل کالجوں کیلئے ورکشاپ سیالکوٹ میڈیکل کالج میں ہوگی۔

اس کے علاوہ سرگودھا کے تینوں میڈیکل کالجوں کیلئے ورکشاپ نیازی میڈیکل کالج سرگودھا میں ہوگی۔لاہور میں چار ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ورکشاپس اختر سعید میڈیکل کالج، فاطمہ میموریل میڈیکل کالج میں ہوں گی۔شالامار میڈیکل کالج اور یو ایچ ایس میں بھی ایک ایک ورکشاپ ہوگی

مزیدخبریں