پشاور زلمی کیخلاف فتح، لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات

پشاور زلمی کیخلاف فتح، لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات

ایک نیوز: پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز  نے پشاور زلمی کیخلاف میچ جیتنے پر کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کر دی ہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق  سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے پشاور زلمی کے خلاف شاندار پرفارمنس پر لاہور قلندرز نےفخر زمان کو قلندرز سٹی میں پلاٹ  کا تحفہ دیا ۔ ثمین رانا نے ٹیم میٹنگ میں فخر زمان کو تحفہ دیا اس کے علاوہ فخر زمان کو آئی فون بھی تحفہ میں دیا گیا۔

 ثمین رانا  کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فخر زمان کو اس تحفہ کا بہت انتظار تھا۔فخر زمان نے غیر معمولی پرفارمنس سے اپنا حق لیا ہے،۔مین آف دی میچ شاہین آفریدی کے لیے بھی کیش پرائز کا اعلان  کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پی ایس ایل8کے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو40رنز سے شکست دیدی ۔ جس میں شاہین آفریدی نے 5وکٹیں حاصل کی اور فخر زمان نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ لاہور کےقذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے  پی ایس ایل 8کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 241رنز بنائے ۔لاہورقلندرز کے فخرزمان نے 45گیندوں پر 96رنز بنائے جس میں ان کے 10چھکے شامل تھے ۔عبداللہ شفیق نے 41گیندوں پر 75رنز کی اننگز کھیلی ۔صائم بلنگز 47رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔وہاب ریاض2 اوررومین پاول نے ایک وکٹ حاصل کی۔