ایک نیوز: سمبڑیال میں گھریلو ناچاقی سے تنگ باپ نے دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی
رپورٹ کے مطابق باپ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے دو بچوں کو ساتھ لیکر نہر میں کود گیا جس کی وجہ سے دو بچوں سمیت باپ عبدالرؤف زندگی کی بازی ہار گئے۔ریسکیو 1122نے باپ اور ایک بچے کی لاش کو نہر سے باہر نکال لیا گیا، جبکہ تیسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔ دونوں لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رائیونڈ میں مہنگائی سے تنگ آکر باپ نے بچوں سمیت زہر کی گولیاں کھا لی۔رائیونڈ میں کرامت علی نامی شخص نے مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر اپنے بچوں زینب عمر15 سال ، روما عمر 11 سال ریشمین عروج عمر 8 سال کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں پہلے بچوں کو کھلائی پھر خود کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
رحیم یارخان میں مہنگائی سے تنگ آکر باپ بیٹی سمیت نہر میں کود گیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک نامعلوم شخص کلمہ کا ورد کرتا ہوا حکومت کو بددعائیں دے رہا تھا کہ اتنی ہی دیر میں د ڑی سانگی کے قریب موجود نہر میں چھلانگ لگادی تھی۔
کراچی فیڈرل بی ایریا میں بھی 6 بچوں کے باپ نے بیروزگاری اور معاشی تنگدستی سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی۔پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ میں فہیم احمد نامی شخص نےگلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی تھی۔