ایک نیوز: پرندوں میں پھیلنے والی بیماری برڈ فلو اگرچہ اب کئی چھوٹے بڑے ممالک میں گئی ہے لیکن کمبوڈیا میں اس سے پہلی ہلاکت دیکھنے میں آئی ہے جس نے عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر تنظیموں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برڈ فلو سے کمبوڈیا میں 11 سالہ بچی ہلاک ہوگئی ہے۔ کمبوڈیا کا یہ واقعہ جنوبی ایشیا میں برڈ فلو سے موت کا پہلا واقعہ بھی ہے۔ کمبوڈیا کے وزیرِ صحت، مام بُن ہینگ کا کہناہے کہ 2014 میں پہلی مرتبہ صرف پرندوں میں ہی یہ وائرس دیکھا گیا تھا اور اب نہ صرف انسانوں میں منتقل ہوا ہے بلکہ ایک ہلاکت بھی ہو گئی ہے۔
عالمی ادارہ برائے صحت کے ماہرین نے کمبوڈیا کا فوری دورہ کیا تو اس وقت تک ایک ہی خاندان کے مزید دو افراد میں بھی اس کی تصدیق ہوچکی تھی۔ عالمی ادارہ برائے صحت میں شعبہ وبائیات کی سربراہ ڈاکٹر، سلوی برینڈ کا کہناہے کہ برڈ فلو پرندوں سے چھوٹے ممالیوں تک منتقل ہوا ہے ان میں اودبلاؤ اور نیولے بھی شامل ہیں۔ برڈ فلو ایشیا، یورپ اور افریقہ میں دریافت ہوچکا ہے جہاں یہ پولٹری فارم کو بھی متاثر کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ، ٹیڈروس اڈھونم گبیریئسس نےبھی اسے تشویشناک قرار دے کر مزید تحقیقات کا عندیہ دیا ہے۔