ڈزنی فلمز ، جادوئی تفریح کے 100 سال مکمل 

Feb 27, 2023 | 12:50 PM

ایک نیوز :  ڈزنی فلمز اپنی  100 ویں سالگرہ مئی میں جل پری کے کردار مشتمل اینی میٹڈ فلم پیش کرکے منائے گا ۔

چھڑی کی طرح پتلی، پیلی جلد، اور اڑتے ہوئے سرخ بال یہ اصل ڈزنی اینی میٹڈ فلم میں جل پری کا کردار ایریل ہے۔ ڈنمارک کے شاعر ہنس کرسچن اینڈرسن کی 1837ء میں لکھی گئی پریوں کی کہانی ''دی لٹل مرمیڈ‘‘ پر مبنی یہ اینی میٹڈ فلم جب 1989ء میں ریلیز ہوئی تو یہ ڈزنی اسٹوڈیوکے لیے سونے کی کان ایک تھی۔

اس فلم نے ''سمندر کے نیچے‘‘ کے نام سے گانے کے ساتھ بہترین اسکور کے لیےگولڈن گلوبز، ایک گریمی اور دو آسکر جیتے۔ یہ فلم 1990ءکی دہائی میں ڈزنی کے حقیقی عروج کی پیش خیمہ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد مزید کامیاب اینی میٹڈ فلمیں ''بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘ (1991)،''الہٰ دین‘‘ (1992)،''دی لائن کنگ‘‘ (1994) اور ''پوکوہانٹس‘‘ (1995) شامل ہیں۔

امریکی جینئشس والٹ ڈزنی نے مکی ماؤس سے ڈونلڈ ڈک تک ناقابل فراموش کردار تخلیق کیے تھے۔ ڈزنی سلطنت کا قیام 16 اکتوبر 1923ء کو ہوا تھا، جب والٹ ڈزنی نے ''ایلس ان ونڈر لینڈ‘‘ سمیت بارہ فلمیں نیویارک کی فلم رینٹل کمپنی ایم جے ونکلر کوفروخت کیں۔

یہ معاہدہ ڈزنی برانڈ کی تجارتی کامیابی کا نقطہ آغاز ثابت ہوا، جس کی صد سالہ تقریبات رواں برس منائی جائیں گی۔ پچھلے 100 سالوں میں ڈزنی اپنے اسٹریمنگ پلیٹ فارم اور متعدد زیلی کمپنیوں کے ساتھ ایک فلم پروڈکشن کمپنی سے ایک کثیر الجہتی انٹرٹینمنٹ گروپ بن چکا ہے۔

سالگرہ کے موقع پر ڈزنی کلاسک ''دی لٹل مرمیڈ‘‘ کا لائیو ایکشن ری میک 26 مئی 2023ءکو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں