روپیہ تگڑا،انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستاہوگیا

Feb 27, 2023 | 12:02 PM

ایک نیوز: گزشتہ کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد رواں ہفتے کے پہلے روز  انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 259 روپے 92 پیسے پر بند ہوا۔

 گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 259 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے سستا ہو کر 265 روپےکا ہو گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 76 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 784 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 359 کمپنیوں ََُکے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔150 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 181 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 40,820 جبکہ کم ترین سطح 40,616 رہی۔

 

مزیدخبریں