ایک نیوز: پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ٹیموں کی لاہور ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک کےلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 8کے دوسرے مرحلے کے میچز کا لاہور میں آغاز ہو چکا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کے پی ایس ایل 8 کے دوسرے میچ کے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ٹیموں کی لاہور ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک کےلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور نے ڈویژنل افسران، سرکل افسران کے روٹس کو قذافی اسٹیڈیم وزٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ائیرپورٹ، ہوٹل، قذافی اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائے گا۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کم سے کم وقت کےلئے بند کیا جائے گا۔میچ کے دوران مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی،فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگی۔شائقین کرکٹ گورنمنٹ کالج گلبرگ، لبرٹی اور ایل ڈی اے پلازہ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔مجموعی طور پر 1ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار روٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہےہیں۔رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 03 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہیں۔شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جائیگا۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سیکورٹی فراہم کرنے کےعزم کا اظہار کیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز،سی ٹی او لاہور کی زیر نگرانی تمام سکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل ہیں۔
میچز سکیورٹی کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن میں ہیں۔
آج میچ سکیورٹی پر 08 ہزار سے زاہد پولیس افسران، جوان، لیڈیزاہلکار تعینات ہوں گے۔ایلیٹ فورس کی 43،ڈولفن سکواڈ107،پولیس ریسپانس یونٹ کی 58 ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی۔روٹ،سٹیڈیم،قیام گاہ سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ ہو گی۔ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں،مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپرشنز جاری ہیں،سیکورٹی چیکنگ کے لئے ویجیلنس ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔ شہریوں کی آگاہی،ٹریفک روانی کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ٹیموں کے لئے دوران مومنٹ زیرو روٹ ہے،شہری مخصوص اوقات میں متبادل روٹس اختیار کریں۔
آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں میزبان لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ رات سات بجے شروع ہوگا۔لاہور اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان اب تک 15 مرتبہ آمنا سامنا ہو چکا ہے جس میں سے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 جبکہ لاہور قلندرز نے 6 میچز جیت رکھے ہیں
واضح رہے کہ صوبائی حکومت اور پی سی بی کے درمیان میچز کے لاہور اور پنڈی میں انعقاد کے حوالے سے معاملات طے پانے کے بعد میچز کے کراچی شفٹ ہونے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ لاہور اور راولپنڈی اب تمام میچز کی میزبانی کرینگے۔ لاہور قلندرز ٹیم نے گذشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف 40 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔