اربوں کے کیسز والے نیب زدہ افراد سپریم کورٹ کو آنکھیں دکھا رہے ہیں، شیخ رشید

اربوں کے کیسز والے نیب زدہ افراد سپریم کورٹ کو آنکھیں دکھا رہے ہیں، شیخ رشید
کیپشن: NAB-affected people with billions of cases are showing their eyes to the Supreme Court, Sheikh Rasheed(file photo)

ایک نیوز: شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ نیب زدہ افراد سپریم کورٹ کو آنکھیں دکھا رہے ہیں۔ عدلیہ کا ہر فیصلہ قبول کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس عمارت کے پیچھے سے پاکستان کے آئین کا فیصلہ آئے گا۔ یہ نیب زدہ لوگ اس عمارت کو آنکھیں دکھا رہے ہیں۔ یہ وہی چور ہیں جن پہ اربوں کے کیسز ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کل راجن پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں انہیں اپنے کفن دفن کا پتہ چل گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جیل میں پاکستان کو ڈیتھ زون بنا دیا گیا ہے۔ ان کے تابوت بھی نکلیں گے۔ چور ڈاکو بینچ بنا رہے ہیں تم مامے لگتے ہو۔ یہ چیف جسٹس کا فیصلہ ہے کہ کون سا بینچ بنانا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے انہوں نے ملک کا سیتا ناس کر دیا ہے۔ عدلیہ جو فیصلہ دے گی ہمیں قبول ہوگا۔ میں نے کسی ڈاکو کا ساتھ نہیں دیا۔ جیل والی سسرال میں ہو آیا ہوں دوبارہ بھی جا سکتا ہوں۔

قبل ازیں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ جمہوریت کو بچانے کا ایک ہی راستہ ہے، جوسپریم کورٹ سےنکلےگا۔ ثبوت بھی نکلیں گےاور نیب زدہ لوگوں کے تابوت بھی نکلیں گے۔اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔ 

شیخ رشید نے مزید لکھا کہ منی لانڈر کے کنگ کا بیٹا بلاول اپنے نیب کے قانون ختم اور ججز پر لاگو کرناچاہتےہیں۔ آئی ایم ایف  کی بڑی جیل نےغریب کوڈیتھ زون میں داخل کردیاہے۔ راجن پورکیPTIکی جیت سے پی ڈی ایم  الیکشن سے مکمل بھاگ گئی ہے یہ سپریم کورٹ میں1997کاماحول پیداکرناچاہتےہیں۔ ملک انارکی اورسول نافرمانی کی طرف جارہا ہے بجٹ خسارہ62کھرب تک پہنچ گیاہے۔ 

انہوں نے لکھا کہ الیکشن ہی واحدراستہ ہےجس سے پی ڈی ایم فراری ہے، ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہیں اور ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔عدلیہ پر حملوں کی وراثت گینگز آف فائیونےاگلی نسل میں منتقل کردی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مریم کے بعد بلاول نے بھی عدلیہ کو آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں۔ سپریم کورٹ پر حملے کی رات کی تاریکی میں سازشیں تیارہورہی ہیں۔ سیاسی خواہشات پربینچ تشکیل نہیں پاتے، سپریم کورٹ نےصرف الیکشن کی تاریخ دینی ہےفیصلہ عوام نےکرناہے۔