رواں ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

رواں ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ایک نیوز: لاہور کا موسم آج خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج لاہور میں موسم خوشگوار رہے گا جبکہ کل بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شہر کا موسم خشک مطلع صاف رہے گا اور  مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 2 ناٹیکل مائل ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بری ہوائیں ملک کے زیادہ تر علاقوں پر موجود ہیں۔ مغربی ہوائیں 28 فروری کی شام  کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی جو01 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور02 مارچ تک شمالی علاقہ جات پر موجود رہیں گی۔ اج ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کل ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ رات کے وقت شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر اور خطۂ پوٹھو ہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  بدھ کے روز گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع کی جارہی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ جمعرات کو گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اور اس چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار کو ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا۔