ایک نیوز: آسٹریلین وویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر چھٹی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے۔
رپورٹ کے م مطابق جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے وویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا وویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے بیتھ مونی 74 اور ایشلیگ گارڈنر 29 رنز بنا کر نمایاں رہی تھی جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے شبنم اسماعیل اور مریزانے کیپ نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی۔ اس طرح آسٹریلیا نے میچ 19 رنز سے جیت کر چھٹی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے لورا والورٹ 61 اور چولی ٹرایون 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا کی بیتھ مونی کو میچ کی بہترین کھلاڑی جبکہ آسٹریلیا کی ایشلیگ گارڈنر ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی۔
It was a memorable #T20WorldCup for Australia's Ashleigh Gardner ????
— ICC (@ICC) February 27, 2023
More reactions ➡️ https://t.co/kW4sFNkzQ4 pic.twitter.com/DwD4wyr71O
The #T20WorldCup ???? is in the ???????? dressing room!#TurnItUp pic.twitter.com/WEXPhsDVfp
— ICC (@ICC) February 26, 2023
You cannot escape the celebrations, Shelley Nitschke! ????#T20WorldCup | #AUSvSA | #TurnItUp pic.twitter.com/uKnzVZMNHy
— ICC (@ICC) February 26, 2023