ملتان سلطان کے اہم کھلاڑی پی ایس ایل کے درمیان چھٹیاں منانے بیرون ملک چلے گئے

ملتان سلطان کے اہم کھلاڑی پی ایس ایل کے درمیان چھٹیاں منانے بیرون ملک چلے گئے

ایک نیوز: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطان کے اہم  غیر ملکی کھلاڑی چھٹی لے کر فیملی سے ملنے چلے گئے ہیں ۔

رپورٹ  کے مطابق ملتان سلطانز کی  ٹیم میں شامل ویسٹ انڈین کھلاڑی کیرون پولارڈ کی جانب سے فیملی سے ملاقات کیلئے ایک میچ کی چھٹی مانگی گئی تھی۔ویسٹ انڈین کھلاڑی کیرون پولارڈ اپنی فیملی سے ملاقات کی وجہ سے پاکستان سے باہر ہیں جس وجہ سے وہ ملتان سلطانز کو کراچی کنگز کیخلاف دستیاب نہیں تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز نے پولارڈ کو اہل خانہ سے ملاقات کیلئے ایک میچ کی چھٹی دی تھی جبکہ اگلے میچ میں کیرون پولارڈ ملتان سلطانز کو دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی جوش لٹل بھی انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔  پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف  دیاجس کے تعاقب میں ملتان سلطان کی ٹیم 101رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پی ایس ایل  میں ڈیبیو کرنے والے طیب طاہر نے 46 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ میتھیو ویڈ 46 اور جیمز ونس 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے ۔ ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے 2 جب کہ انور علی نے ایک وکٹ لی۔