محدود جوابی حملے میں بھارت کو پیغام پہنچانے میں کامیاب رہے، عمران خان

محدود جوابی حملے میں بھارت کو پیغام پہنچانے میں کامیاب رہے، عمران خان
کیپشن: Imran Khan succeeded in sending a message to India in a limited counter-attack(file photo)

ایک نیوز: 27 فروری کے وقعے کو چار سال بیت چکے ہیں۔ جس پر مسلح افواج کے بعد اب عمران خان کی جانب سے بھی ردعمل آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 27فروری2019کو ہماری حکومت نےبالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملےکےجواب میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےفوجی اہداف کونشانہ بنانےکےاحکامات دیےاور پاک فضائیہ نےپاکستان کی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا جسکا ہواباز گرفتار ہوا۔

انہوں ںے کہا کہ ہم ایک محدودجوابی حملےکےذریعے بھارت کو دوٹوک پیغام بھجوانےمیں کامیاب رہے۔